Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

امریکا کیخلاف صفر پر آؤٹ ہونے والا پاکستانی بلے باز بھارت کیخلاف میچ سے آؤٹ

پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پاکستانی ٹیم کے 11 کھلاڑی فائنل کرلیے گئے
اپ ڈیٹ 09 جون 2024 08:47pm

امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈ کپ کا اہم میچ آج نیویارک میں شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نیویارک میں بھارت کے خلاف اہم میچ کے لیے پاکستان کی پلینگ الیون میں تبدیلی کرتے ہوئے آؤٹ آف فارم اعظم خان کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل بُری خبر آگئی

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت ٹاکرے کے لیے پاکستانی ٹیم کے 11 کھلاڑی فائنل کرلیے گئے، اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے، عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں جگہ ملے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ سے قبل اعظم خان کو ٹیم کی نیٹ پریکٹس میں ایک گیند بھی کھیلنے کو نہ مل سکی، وہ پریکٹس کے دوران تنہا کھٹرے رہے جبکہ اعظم خان پریکٹس کے دوران بال تھرور بنے رہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج: بھارت کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

india

پاکستان

T20 World Cup

ICC T20 World Cup

Azam Khan

t20 world cup 2024

imad wasim

imad waseem

icc mens t20 world cup