Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈکپ میں بھارت کیخلاف میچ سے قبل بُری خبر آگئی

میگا ایونٹ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے کیلئے گرین شرٹس کا اہم کھلاڑی میچ سے باہر
شائع 09 جون 2024 10:52am

پاکستان اور بھارت کے درمیان آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے لیے بری خبر ہے کہ آل راؤنڈر شاداب خان بھی انجری کا شکار ہوگئے، جس کے باعث ان کی بھارت کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی 20 ورلڈکپ کا میچ آج نیویارک کے نساؤ کرکٹ اسٹیڈیم میں شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کا ہائی وولٹیج ٹاکرا آج: بھارت کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون کیا ہوگی؟

اہم ترین میچ سے قبل بری خبر ہے کہ شاداب خان بھی ان فٹ ہوگئے، ذرائع کے مطابق شاداب خان پریکٹس سیشن کے دوران کمر درد میں مبتلا ہوگئے، جس کے باعث ان کی بھارت کے خلاف ہائی وولٹیج میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جگہ صائم ایوب کو شامل کرنے پر غور جاری ہے جبکہ امریکا کے خلاف صفر پر آؤٹ ہونے والے مڈل آرڈر بیٹر اعظم خان بھارت کے خلاف میچ سے آؤٹ ہوگئے جبکہ عماد وسیم کو اعظم خان کی جگہ ٹیم میں جگہ ملے گی۔

کیا ڈونلڈ ٹرمپ بھی پاک بھارت میچ دیکھنے آئیں گے؟

ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، عثمان خان، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، حارث رؤف، محمد عامر اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

india

پاکستان

T20 World Cup

shadab khan

ICC T20 World Cup

t20 world cup 2024

icc mens t20 world cup