دوران پرواز مسافر طیارے میں آگ لگنے سے جہاز ہچکولے کھانے لگا
حال ہی میں میں مسافر طیارے کے حوالے سے خبر سامنے آئی ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی خوف میں مبتلا کر دیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق ایئرکرافٹ بوئنگ 777 کی فلائٹ میں دوران پرواز ہی آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ائیر کینیڈا کی پرواز نے ٹورنٹو پیرسن انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ٹیک آف کیا تھا، تاہم ٹیک آف کے کچھ لمحے بعد ہی پرواز کے انجن میں آگ لگ گئی۔
کینیڈا سے پیرس جانے والی پرواز میں 389 مسافر اور 13 کریو ممبر شامل تھے، تاہم آگ لگتے ہی پرواز کو دوبارہ لینڈنگ کی اجازت مل گئی۔
حج سے قبل سعودی عرب میں پاکستانیوں کی گرفتاری شروع
تاہم واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرکرافٹ کے ایک انجن میں دوران پرواز ہی آگ لگی ہوئی ہے۔
جبکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایئرکرافٹ دوران پرواز ہچکولے بھی کھاتا رہا، لیکن پائلٹ کے بروقت عمل نے بڑے سانحے سے بچا لیا ہے۔
دوسری جانب ائیر کینیڈا کا بھی اس حوالے سے بیان سامنے آ گیا ہے، ائیر کینیڈا کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انجن کا کمپریسر اسٹال دیکھا جا سکتا ہے، وجہ بتاتے ہوئے ادارے نے بتایا کہ یہ ایروڈینامکس کی وجہ سے ہوا ہے۔ جبکہ اس کی دیگر کئی وجوہات بھی ہو سکتی ہیں۔
امریکی فوجی کی خواجہ سرا اہلیہ کی مقابلہ حسن میں کامیابی پر صارفین حیران
ائیرکرافٹ کے لینڈ کرنے کے بعد ایئرپورٹ تحقیقاتی ٹیم نے جہاز کا معائنہ کیا ہے، جبکہ مسافروں کو دیر رات متبادل فلائٹ سے منزل مقصود تک پہنچایا گیا۔
Comments are closed on this story.