Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بہاولنگر میں تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی، 3 افراد جاں بحق

زخمیوں اور لاشوں کو ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا
شائع 09 جون 2024 09:14am

پنجاب کے شہر بہاولنگر میں ہارون آباد روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے جا گھسی، حادثے میں بچے سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔

افسوسناک حادثہ بہاولنگر میں ہارون آباد روڈ پر چک ڈھاباں کے قریب پیش آیا جہاں ایک کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر آگے چلتی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے گھس گئی جس کے نتیجے میں کار میں سوار 5 سالہ بچے سمیت 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ 2 خواتین زخمی ہو گئیں۔

مٹیاری : قومی شاہراہ پر مسافر کوچ اور ٹریلر میں تصادم، 5 جاں بحق، 15 زخمی

اٹک میں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے 4 افراد جاں بحق

ریسکیو ٹیم نے زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ڈی ایچ کیو اسپتال بہاولنگر منتقل کر دیا۔

مرنے والوں میں 2 سگے بھائی محمد ارشد اور محمد اختر کے علاوہ 5 سالہ احد ولد منیر احمد شامل ہے جبکہ زخمیوں میں زاہدہ زوجہ اشرف اور رمضانہ زوجہ اشتیاق شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کار سوار فیملی ساہیوال کی رہائشی تھی جو ہارون آباد جا رہی تھی۔

punjab

traffic accident

Road Accident

BAHAWAL NAGAR

Tractor trolley car collision