Aaj News

جمعہ, جولائ 05, 2024  
28 Dhul-Hijjah 1445  

اسرائیل نے امدادی ٹرک استعمال کرکے 4 یرغمالی رہائی کرا لیے، 274 فلسطینی شہید، 698 زخمی

اسرائیلی فوج کی گاڑیاں غیر متوقع طور پر نصرات کیمپ میں داخل ہوئیں
اپ ڈیٹ 09 جون 2024 05:20pm
فوٹو۔۔۔ روئٹرز
فوٹو۔۔۔ روئٹرز

اسرائیل نے امداد دینے کے بہانے نصرات پناہ گزین کیمپ میں گھس کر 4 یرغمالی رہائی کرا لیے، اسرائیلی کارروائی میں 274 فلسطینی شہید کردیے گئے۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے ہفتے کے روز بتایا کہ اسرائیل کی اسپیشل فورسز نے وسطی غزہ کی پٹی سے چار یرغمالیوں کو بازیاب کرایا، اس مقصد کیلئے انہوں نے انسانی امداد کے ٹرک کا استعمال کیا اور نصرات پناہ گزین کیمپ میں گھس گئے۔

ذرائع نے نیوز ایجنسی انادولو کو بتایا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے یرغمالیوں کی بازیابی کے لیے دراندازی کی کارروائی میں ایک ٹرک اور ایک سویلین گاڑی کا استعمال کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیلی اسپیشل فورسز نے جن گاڑیوں کا استعمال کیا ، عام طور پر ایسی گاڑیاں غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں استعمال ہوتی ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی فوج کی گاڑیاں غیر متوقع طور پر نصرات کیمپ کے مشرق اور شمال مغرب کے علاقوں میں داخل ہوئیں اور کیمپ کے بڑے علاقوں کو نشانہ بناتے ہوئے بھاری توپ خانے سے بمباری بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں :

امریکہ نے خفیہ آپریشن میں اپنے فوجی کی ماں کو غزہ سے نکال لیا

غزہ میں ابتک 36 ہزار فلسطینی شہید، 83 ہزار 5 سو افراد زخمی ہیں

ہفتے کے روز اسرائیل کی جانب سے دیر البلاح کے مشرق میں واقع علاقوں اور وسطی غزہ میں البریج اور المغازی کیمپوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 274 فلسطینی شہید اور 698 سے زائد زخمی ہو گئے۔

Israel

Palestine

Gaza War

Israeli Operation in Rafah