Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب حکومت کی 100 روزہ کارکردگی، جرائم کی 37 ہزار سے زائد وارداتیں

پولیس، کرائم یونٹ وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام، ذرائع
اپ ڈیٹ 09 جون 2024 04:47pm

لاہور میں اسٹریٹ کرائم کی واردتیں نہ تھم سکیں، پنجاب حکومت کے100روزہ کاکردگی کی رپورٹ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل،سمیت دیگرسنگین جرائم کی 37952 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ۔

100 روز میں ڈکیتی مزاحمت پر 8 افراد کو قتل کیا گیا، اغوا برائے تاوان کی 7 واردتیں رپورٹ ہوئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی 123، اقدام قتل کی 241، ڈکیتی کی 23 اور راہزنی کی 2294وارتیں سامنے آئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس، کرائم یونٹ وارداتوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہیں جبکہ پولیس حکام حکومت کوسب اچھا کی رپورٹ دیتے رہے ہیں۔

Robbery

Murder

Punjab police