Aaj News

بدھ, جولائ 03, 2024  
27 Dhul-Hijjah 1445  

عدالت کا عید الاضحیٰ کے لیے مارکیٹ کے اوقات کار بڑھانے حکم

مارکیٹیں اب کب سے کب تک کھلی رہیں گی؟
اپ ڈیٹ 08 جون 2024 02:10pm

لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کیس کا گزشتہ سماعت کا تحریری آرڈر جاری کر دیا ہے، جس میں عید الاضحیٰ کے باعث مارکیٹ کے اوقات کار بڑھانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹس پیر سے جمعرات رات 12 بجے جبکہ جمعہ سے اتوار رات 1 بجے تک کھلی رہ سکتی ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن رپورٹ کے مطابق عدالتی احکامات سے واٹر لیول میں دیر سے کمی واقعہ ہو رہی ہے، لاہور میں اب ہر سال واٹر لیول محض 1.3 میٹر جبکہ 2017 میں 6.5 میٹر نیچے جا رہا تھا۔

حکم نامے مطابق باغ جناح میں تجاوزات کے باع، نہری کی بجائے زمینی پانی استعمال ہو رہا ہے، وکیل پنجاب حکومت انتظامیہ سے مل کر تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنائیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت کی سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات قابل تعریف ہیں۔

Lahore High Court

market timings

smog case

Eid Ul Adha 2024