پنجاب میں خسرہ سے مزید 3 بچے جاں بحق، مجموعی تعداد 31 ہوگئی
جاں بحق ہونے والے تینوں بچے نشتر اسپتال ملتان میں زیر علاج تھے
پنجاب میں خسرہ کے مرض میں مبتلا مزید 3 بچے جان کی بازی ہار گئے، جاں بحق ہونے والے تینوں بچے نشتر اسپتال ملتان میں زیر علاج تھے۔
پنجاب بھر میں خسرہ کے مرض سے ہلاکتیں نہ رکیں، 24 گھنٹے میں مزید 3 بچے دم توڑ گئے، جاں بحق ہونے والے بچوں کا تعلق ملتان سے تھا۔
پنجاب میں خسرہ سے مزید 2 بچے دم توڑ گئے، مجموعی تعداد 28 ہوگئی
پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ
رواں برس خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد 31 ہو گئی جبکہ 24 گھنٹے میں پنجاب میں مزید 321 مریض رپورٹ ہوئے۔
پنجاب کے اسپتالوں میں 256 مریض بچے زیر علاج ہیں، رواں برس 11650 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مجموعی طور پر 3516 بچوں میں خسرہ کے مرض کی تصدیق ہوئی۔
lahore
punjab
Measles
Measles Outbreak
مقبول ترین
Comments are closed on this story.