Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

چوہدری عدنان قتل کیس: سابق ن لیگی سینیٹر چوہدری تنویر کی ضمانت منظور

عدالت کا چوہدری تنویر کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے اور شامل تفتیش ہونے کا حکم
شائع 07 جون 2024 10:06am

لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے سابق پارلیمانی سیکرٹری پنجاب چوہدری عدنان قتل کیس میں مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر عبوری ضمانت منظور کرلی۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے چوہدری عدنان قتل کیس میں ن لیگ کے سابق سینیٹر چوہدری تنویر کی عبوری ضمانت منظور کی جبکہ ملزم کو 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے چوہدری تنویر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔ عدالتی حکم میں کہا گیا کہ پولیس ہراساں یا گرفتاری سے باز رہے۔

عدالت نے ایس ایچ او تھانہ سول لائن سے مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت 25 جون تک ملتوی کردی۔

چوہدری عدنان قتل کیس: عدالت کا سابق ن لیگی سینیٹر چوہدری تنویر کی گرفتاری کا حکم

خیال رہے کہ چوہدری عدنان کو 12 فروری کی شام پولیس لائنز گیٹ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا، ملزمان کے خلاف تھانہ سول لائنز راولپنڈی میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔

چوہدری عدنان 2018 میں راولپنڈی سے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 11 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

تاہم 9 مئی کے واقعات کے بعد پارٹی سے علیحدگی کے باعث وہ حالیہ الیکشن میں آزاد حیثیت میں میدان میں اترے تھے۔

PMLN

Lahore High Court

chaudhry tanveer

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

lahore high court rawalpindi bench

Chaudhry Adnan Murder Case