Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیفا ورلڈ کپ 2026 : سعودی عرب نے پاکستان کو کوالیفائر ٹو میں شکست دے دی

سعودی عرب کے 2 گول فرسٹ ہاف میں اور تیسرا گول 59 ویں منٹ میں ہوا
اپ ڈیٹ 06 جون 2024 11:57pm

فیفا ورلڈ کپ کوالیفاٸرز ٹو میں سعودی عرب نے پاکستان کو تین گولز سے شکست دیدی، سعودی فٹبالر فراس البریکان نے میچ میں دو گولز کٸے۔

جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلے گٸے میچ میں تماشاٸیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ میچ کے موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کٸے گٸے تھے۔

سعودی عرب کی طرف سے میچ کا پہلا گول 27 ویں منٹ میں فراس البریکان نے کیا جبکہ 41 ویں منٹ میں بھی فراس البریکان نے ہی دوسرا گول کرتے ہوئے میچ میں دو صفر گول سے سبقت لے لی۔

سعودی عرب کی جانب سے میچ کا تیسرا گول اور آخری گول مصاب الجوویر نے 51 ویں منٹ میں کیا۔

میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوے پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ سٹیفن کونسینٹائن نے کہا کہ پاکستان پچھلے میچ سے بہتر کھیلا، سعودی عرب کے خلاف پچھلا میچ ہم چار گول سے ہارے تھے۔اس میچ میں ہم صرف تین گول سے ہارے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی ٹیم بہت اچھی ٹیم ہے۔پاکستان میں گراس روٹ لیول کی فٹبال کی ضرورت ہے۔

Saudia Arabia

پاکستان

FIFA World Cup Qualifier