Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب میں خسرہ سے مزید 2 بچے دم توڑ گئے، مجموعی تعداد 28 ہوگئی

جاں بحق بچوں کا تعلق ملتان اور رحیم یارخان سے تھا، حکام
شائع 06 جون 2024 10:37am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پنجاب بھر میں خسرہ سے متاثرہ مزید 2 بچے دم توڑ گئے۔

حکام کے مطابق گزشتہ جاں بحق بچوں کا تعلق ملتان اور رحیم یارخان سے تھا۔ پنجاب میں خسرہ سے مجموعی اموات 28 ہو گئیں جبکہ 24 گھنٹے میں مزید 268 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

صوبے بھر کے اسپتالوں میں 239 مریض بچے زیر علاج ہیں۔ لاہور میں 39 اور فیصل آباد 33، شیخوپورہ اور بہاولپور میں 27، 27 جبکہ وہاڑی میں 26 بچے زیر علاج ہیں۔

رواں برس خسرہ کے 11329 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے اور 3260 بچوں میں خسرہ کے مرض کی تصدیق ہوئی ہے۔

پاکستان

punjab

Measles

Measles Outbreak