Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہائی وولٹیج تار کیبل سے ٹکرا گئی، گھر میں لگے ایل سی ڈی میں کرنٹ، 7 سالہ بچہ جاں بحق

بچے کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا
اپ ڈیٹ 06 جون 2024 10:44am
تصویر بذریہ: بھارتی میڈیا/ اے آئی
تصویر بذریہ: بھارتی میڈیا/ اے آئی

لاہور میں ٹی وی کیبل میں کرنٹ آنے کے باعث سات سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔ ہائی وولٹیج بجلی کی تار کیبل کی تار سے ٹکرانے سے گھر میں لگی ایل سی ڈی میں کرنٹ آ گیا تھا۔

لاہور میں جلو کے علاقے میں کرنٹ لگنے 7 سالہ بچہ ہلاک ہو گیا۔ لواحقین کے مطابق 11 ہزار واٹ کی بجلی کی تار کیبل کی تار سے لگ گئی، جس کے باعث گھر میں موجود ایل سی ڈی سے 7 سالہ عبدالہادی کو کرنٹ کا جھٹکا لگا۔

کراچی کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے بچی جاں بحق

بچے کو طبی امداد کیلئے فوری طور پر مقامی اسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ بچے کے والد میاں بلاول نے وزیراعلیٰ پنجاب سے واپڈا حکام کے خلاف ایکشن لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم مہنگے بل، لوڈ شیڈنگ برداشت کرتے ہیں اور اب ہماری جان بھی محفوظ نہیں، واپڈا حکام اور کیبل آپریٹرز کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے۔۔

lahore

Child

WAPDA

Died

Electric current

cable