Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس میں آگ لگنے سے 3 مسافر جاں بحق

واقعے میں 7 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں
شائع 06 جون 2024 08:20am

کراچی سے کوئٹہ جانے والی مسافر بس میں اوتھل کے قریب آگ لگنے سے 3 مسافر جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ریسکیو حکام کے مطابق اوتھل میں وایارو کے مقام پر مسافر بس میں آگ بھڑک اٹھی، واقعے میں 7 مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اوتھل منتقل کردیا گیا۔

ریسکیو عملے کے مطابق کوچ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کراچی کوئٹہ قومی شاہراہ جزوی طور پر معطل رہنے کے بعد کھول دی گئی ہے۔

پاکستان

fire