Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : جماعت اسلامی کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان

شہر قائد کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، منعم ظفر، امیر جماعت اسلامی کراچی
شائع 05 جون 2024 08:41pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر کہتے ہیں کہ سندھ حکومت اپنا طرز عمل نہیں بدلتی تو آئندہ ہفتے وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے، اور دھرنا دیں گے۔

کراچی میں اداراہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا کہ ہم انتظامیہ سے رابطے میں ہیں، شہر کے حالات نہ بدلے تو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ اور دھرنا ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی بولے کہ ہم نے پہلے بھی حق دو کراچی تحریک چلائی ہے۔ آئندہ بھی کراچی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :

باجوڑ: تحصیل ماموند میں بم دھماکا، ایک بچہ جاں بحق، ایک زخمی

حیدرآباد گیس سلنڈر دھماکے میں اموات 21 ہوگئیں

پیپلز بس سروس کے نئے روٹس شروع کرنے کا فیصلہ

منعم ظفر کا کہنا تھا کہ شہریوں کی حفاظت کرنا انتظامیہ اور حکومت کی ذمہ داری ہے، جسے انہیں پورا کرنا چاہیے۔

karachi

Sindh government

Jamat e Islami