Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

باجوڑ: تحصیل ماموند میں بم دھماکا، ایک بچہ جاں بحق، ایک زخمی

تحصیل ماموند کے علاقہ تنی فرش میں پولیس نے ایک بم کو ناکارہ بنا دیا
اپ ڈیٹ 05 جون 2024 08:01pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ضلع باجوڑ کی تحصیل ماموند میں بم دھماکا ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق لوئی خرکی میں دو بچے فرمان اور فواد راستے کے کنارے پر نصب آئی ڈی کی زد میں آگئے۔ ایک بچہ فرمان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جبکہ دوسرا بچہ فواد شدید زخمی ہے۔

زخمی بچے کو ہیڈ کوارٹر خار اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔

دوسری جانب تحصیل ماموند کے علاقہ تنی فرش میں پولیس نے ایک بم کو ناکارہ بنا دیا۔

یہ بھی پڑھیں :

باجوڑ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار ولی جاں بحق

اسٹور پر فائرنگ کرنے والے بھتہ خور رنگے ہاتھوں گرفتار

خیبر پختونخوا

Blast

KPK Police