Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فیفا ورلڈ کپ 2026 : سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

پاکستان اور سعودی عرب فیفا کوالیفائرز راؤنڈ میں کل اسلام آباد میں مدمقابل ہونگے
شائع 05 جون 2024 06:19pm

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ ٹو میں شرکت کےلئے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پہلی بار پاکستان پہنچ گئی ، پاکستان اور سعودی عرب فیفا کوالیفائرز میں کل اسلام آباد میں مدمقابل ہونگے۔

سعودی عرب فٹبال ٹیم چارٹر فلائٹ سے ریاض سے اسلام آباد پہنچی جہاں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ٹیم کا استقبال کیا۔

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود اور پی ایف ایف آفیشلز بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سعودی عرب فٹبال ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا ۔

پاکستان اور سعودی عرب کا ہوم مقابلہ 6 جون کو شیڈول ہے ۔ میچ جناح اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔ سعودی عرب فٹبال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

Saudia Arabia

پاکستان

FIFA world cup