Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: کرول گھاٹی کے نزدیک فیکٹری میں آتشزدگی، شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے

ریسکیو کی 10 سے 12 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا اور آگ پر قابو پالیا
شائع 05 جون 2024 08:30am

لاہور کے علاقے کرول گھاٹی کے قریب کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی سے فیکٹری میں رکھے تھنر اور کیمیکل کے ڈرم پھٹنے کے بعد شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

ریسکیو کے مطابق لاہور میں رنگ روڈ کے قریب کرول گھاٹی میں واقع ایک پینٹ فیکٹری میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ریسکیو آفیسر کا کہنا ہے کہ کیمیکل کی وجہ سے آگ دوبارہ بھڑکنے کا اندیشہ ہے، اس وقت کولنگ کا عمل جاری ہے، ریسکیو کی 10 سے 12 گاڑیوں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔

ملک کے مختلف حصوں میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل گیا، جنگلی جانور بھی ہلاک

ریسکیو کے مطابق رنگ روڈ کے قریب پینٹ فیکٹری میں آگ رات ساڑھے 10 بجے لگی جس کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔

ریسکیو کا کہنا تھا کہ 6 کنال پر قائم پینٹ فیکٹری میں آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، کیمیکل کے ڈرم دھماکوں سے پھٹتے رہے جس سےعلاقے میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا۔

ریسکیو کا کہنا ہے کہ فیکٹری کے قریب آبادی نہ ہونے کی وجہ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ہری پور میں لڑکیوں کے اسکول میں آگ لگ گئی، 600 طالبات کو نکال لیا گیا

اہل علاقہ کے مطابق آگ سے متاثرہ فیکٹری میں تیار ہونے والا کیمیکل مقامی فیکٹریوں کو بھی سپلائی کیا جاتا تھا۔

fire

lahore

Factory Fire

Chemical factory