Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کون سے کاشتکار ’کسان کارڈ‘ کی رجسٹریشن کیلیے اہل ہیں

کسان کارڈ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا
شائع 04 جون 2024 02:06pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

کسان کارڈ کیلئے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا جس کے تحت کسان کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکیں

لاہور سے جاری ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ کاشتکار بھائیوں کیلئے کسان کارڈ کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے، 5 لاکھ کاشتکاروں کو سالانہ 300 ارب روپے کے پیداواری قرضے دئیے جائیں گے۔

ہر کسان کو ایک فصل کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض دئیے جائیں گے جس سے کسان اپنی فصل کیلئے کھاد، بیج اور دیگر زرعی مداخل خرید سکے گا-

  • ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی کی ملکیت رکھنے والے کسان کارڈ رجسٹریشن کے اہل ہوں گے۔
  • کسان کارڈ کیلئے زمین کا اراضی ریکارڈ سنٹر میں رجسٹرڈ ہونا ضروری ہے۔
  • کاشتکار کے اپنے شناختی کارڈ نمبر پر موبائل سم کا رجسٹرڈ ہونا لازم ہے-
  • کاشتکار کے شناختی کارڈ کی نادرا ریکارڈ سے تصدیق کی جائیگی اور کاشتکار بلاسود قرضے کی آسان اقساط 6 ماہ میں واپس کرے گا۔
  • قرض کی ادائیگی کے بعد کاشتکار اگلی فصل کیلئے دوبارہ قرض حاصل کرنے کا اہل ہوگا

پاکستان

punjab

Kisan Alliance