ریٹائرڈ ججز الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے کا کیس: جسٹس شاہد کریم نے سماعت سے معذرت کرلی
لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل مقرر کرنے کے آرڈیننس کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی تو جسٹس شاہد کریم نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔
جسٹس شاہد کریم نے شہری مشکور حسین کی درخواست پر سماعت کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے درخواست گزار کو تیاری کرکے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دینے کی ہدایت کی تھی۔
آج جب سماعت شروع ہوئی تو جسٹس شاہد کریم نے سماعت سے معذرت کرتے ہوئے کیس فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔
اسلام آباد کے ٹربیونل تبدیل کرنے کی ن لیگی رہنماؤں کی درخواستیں قابل سماعت قرار
لاہور ہائیکورٹ کا پنجاب میں اضافی الیکشن ٹربیونل ججز تعینات کرنے کا حکم
واضح رہے کہ درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے اور اس ضمن میں ٹریبونل مقرر کرنے سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ آچکا ہے، اس آرڈیننس کا اطلاق الیکشن 2024 پر نہیں ہوسکتا۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت صدارتی آرڈیننس کو غیر قانونی، غیر آئینی قرار دے اور عدالت پٹیشن کے حتمی فیصلے تک صدارتی آرڈیننس کا اطلاق روک دے۔
Comments are closed on this story.