Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

’جنات کا سایہ ہے‘، ماں سڑک پر چار بچے چھوڑ کر غائب ہوگئی

سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے ملنے والے بچوں کو باپ سے ملوادیا
شائع 04 جون 2024 09:22pm
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سیف سٹی اتھارٹی نے لاہور کے علاقے گریٹر اقبال پارک سے ملنے والے 4 لاوارث بچوں کے والد کا سراغ لگا لیا جبکہ بچوں کو والد کے سپرد کر دیا گیا۔بچوں کی ماں کی تلاش تاحال جاری ہے۔

سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے گریٹر اقبال پارک سے ملنے والے 4 لاوارث بچوں کے ورثاء کا سراغ لگا لیا گیا۔

سیف سٹی لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے 4 لاوارث ملنے والے بچوں کو باپ سے ملوایا، سیف سٹی کے لاسٹ اینڈ فاؤنڈ نمبر پر بچوں کے والد نے رابطہ کیا۔

لاسٹ اینڈ فاؤنڈ سینٹر نے والد سے بچوں کی تصدیق کی اور متعلقہ پولیس آفیسر سے رابطہ کیا۔

ماں چھ ماہ کی بچی سمیت 4 بچے مینار پاکستان پر چھوڑ گئی

پولیس نے بچے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کر دیا دیے تھے جبکہ تصدیق کے بعد پولیس نے بچے والد کے حوالے کر دیے۔

اطلاعات کے مطابق چند روز قبل سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنے چار بچوں کو گریٹر اقبال پارک کے قریب چھوڑ گئی تھی، جن میں 7 سالہ زین، 5 سالہ زیبا، 3 سالہ زینب اور ایک سال کی آمنہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کر دیا گیا تھا۔

بچوں کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ اس کی بیوی پر جنات کا سایہ ہے، بچوں کی والدہ سیالکوٹ سے لاہور آئی اور بچے چھوڑ کر کہیں غائب ہو گئی ہے اور گھر واپس نہیں آئی ہے۔

ترجمان سیف سٹیز کے مطابق سیف سٹی کیمروں کے ذریعے بچوں کی ماں کی تلاش جاری ہے، سیف سٹی اب تک 6 ہزار سے زائد افراد کو اپنوں سے ملوا چکا ہے۔

lahore

punjab

children

پاکستان