Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک افغان بارڈر پر کارگو گاڑیوں کو عارضی داخلے کی اجازت مل گئی

یہ بہت اچھا فیصلہ ہے دونوں ملکوں کی تجارت کو فائدہ ہو گا، تاجروں، کنٹینر ڈرائیورز کا خوشی کا اظہار
شائع 04 جون 2024 08:38am

پاک افغان بارڈر پر مقرر شدہ کراسنگ سے کارگو گاڑیوں کو عارضی داخلہ کی اجازت مل گئی، تاجروں اور کنٹینر ڈرائیوروں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے دونوں ملکوں کی تجارت کو فائدہ ہو گا۔

پاک افغان بارڈر پر کارگو گاڑیوں کو عارضی داخلے کی اجازت دے دی گئی، پاک افغان تجارت کو فروغ دینے کے لیے یہ اہم قدم اٹھایا گیا ہے جبکہ عارضی داخلے کے دستاویز کے نفاذ سے تجارت کو فروغ ملے گا۔

طور خم بارڈر پر تاجروں اور کنٹینر ڈرائیوروں نے خوشی کا اظہار کیا۔ پاکستانی ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے ہماری پریشانیاں دور ہو جائیں گی۔

افغان کنٹینر ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ یہ بہت اچھا فیصلہ ہے جس سے دونوں ملکوں کی تجارت کو فائدہ ہو گا۔

Pak Afghan border

Torkham Border

Pakistan Afghanistan Border

Cargo vehicles

container drivers