Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

او جی ڈی سی ایل کا تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان

نئے کنویں سے 305بیرل یومیہ 2.5 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے،تر جمان
شائع 03 جون 2024 08:04pm

او جی ڈی سی ایل نے تیل وگیس کی مقامی پیداوار بڑھانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان کے مطابق ضلع کوہاٹ میں واقع چندا کنواں نمبر 7 سے پیداوار شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل نے بتایا کہ نئے کنویں سے 305 بیرل یومیہ 2.5 ملین کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل کی جا رہی ہے، جس سے تیل وگیس کی اس پیداوار سے ملکی امپورٹ بل میں 22.57 ملین ڈالر سالانہ کی بچت ہو گی۔

ترجمان کے مطابق گیس کی پیداوارکو سوئی ناردرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب او جی ڈی سی ایل نے ضلع حیدر آباد میں واقع کنر کنواں نمبر 8 کی کامیاب بحالی کا اعلان کردیا ہے مذکورہ کنویں سے 540 بیرل یومیہ خام تیل کی پیداوارشروع ہو گئی ہے۔

ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق کنر کنواں نمبر 8 کی اضافی پیداوار سے 15.949 ملین امریکی ڈالر کی سالانہ بچت ہو گی۔

gas price

oil and gas regulatory authority

sui northern gas pipelines limited

OIL COMPANY