Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی ٹیم تھائی لینڈ کو شکست دیکر چیلنج کپ کے کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئی

ایشین والی بال چیلنج کپ کے کوارٹر فائنلز 6 جون کو کھیلے جائینگے
شائع 03 جون 2024 06:12pm

پاکستان والی بال ٹیم نے ایشین والی بال چیلنج کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہری کرتے ہوئے، تھائی لینڈ کو شکست دیدیا ۔

بحرین میں جاری ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو صفر کے مقابلے میں تین سیٹ سے شکست دیتے ہوے ٹورنامنٹ میں مسلسل کامیابی حاصل کرتے ہوے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

گرین شرٹس نے میچ پچیس بائیس، پچیس چودہ، پچیس اکیس سے جیتا۔

پاکستان نے پہلے میچ میں قازقستان کو بھی تین صفر سیٹ سے شکست دی تھی۔

ایشین والی بال چیلنج کپ کے کوارٹر فائنلز چھ جون کو کھیلے جائینگے ۔ایشین چیلنج کپ میں ایشیائی ممالک کی 12 بہترین ٹیمیں شریک ہیں ۔

پاکستان

Volleyball