Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی سفارتکاروں سے لوٹ مارکرنے والا ڈاکو پولیس کی گرفت میں

وفاقی وزیرداخلہ کے نوٹس پر اسلام آباد پولیس نے12 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا
شائع 03 جون 2024 04:55pm

وفاقی وزیرداخلہ کے نوٹس پر اسلام آباد پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے سیکٹر ایف ایٹ سے سعودی شہریوں سے موبائل فون چھینے والا ایک ملزم پکڑ لیا ۔

ملزم نے اسلام آباد میں تھانہ مارگلہ کی حدود میں 2 سعودی سفارتکاروں کے ساتھ واردات کی تھی ، ملزمان نے اسلحے کی نوک پر 2 آئی فون لیکر فرار ہوگئے تھے۔

وفاقی وزیرداخلہ کے نوٹس پر اسلام آباد پولیس نے12 گھنٹوں میں ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کو گرفتار کرکے دونوں موبائل فون برآمد کرلئے۔

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں ۔

Robbery

Arrested

islamabad police