Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جماعت اسلامی کا عید کے بعد ’اسٹریٹ کرائم، کرپشن‘ کےخلاف تحریک چلانے کا فیصلہ

اب ضرورت شہر کراچی کا مقدمہ پورے ملک میں لیکر جانے کی ہے، میر پاکستان حافظ نعیم الرحمن
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 09:33pm

جماعت اسلامی نے عوامی حقوق کے لئے بڑی عید کے بعد بڑی تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔

ادارہ نور حق کراچی پریس کانفرنس کے دوران امیر پاکستان حافظ نعیم الرحمن کہتے ہیں اب ضرورت شہر کراچی کا مقدمہ پورے ملک میں لیکر جانے کی ہے، کراچی میں پانچ ماہ میں نوے ہزار واقعات اور متعدد افراد اسٹریٹ کریمنلز کے ہاتھوں قتل ہوچکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جلد شہر پر مسلط مافیاز کو بے نقاب کرینگے، سندھ حکومت پر تنقید کرتےہوئے کہا کہ کرپشن اور منشیات کا کاروبار حکومتی سرپرستی میں جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں :

کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر گولڈ میڈلسٹ مکینیکل انجینئر قتل

کراچی میں ڈاکو 2لاکھ روپے مالیت کے جھینگے لے اُڑے

انھوں نے کہا کہ شہر میں ڈاکٹرز، انجنئرز کو چن چن کر قتل کیا جارہا اور پولیس عوام کو تحفظ دینے کے بجائے پروٹوکول پر مامور ہے۔

پاکستان

اسلام آباد

Jamat e Islami