Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی کارروائی، لیہ میں زیادتی کا ملزم گرفتار

سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے ایف ائی آر درج کروا دی
شائع 03 جون 2024 01:43pm

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے 13 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار کروا دیا

تفصیلات کے مطابق ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر بچی سے زیادتی کی اطلاع موصول ہوئی، متاثرہ کے والد نے بتایا کہ اسکی 13 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور ملزم بچی زیادتی کے بعد جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دے رہا ہے۔

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے کال موصول ہوتے ہی مقامی پولیس کو موقع پر بھجوایا اور پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیا۔

سیف سٹی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے ایف ائی آر درج کروا دی۔ ترجمان ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کے مطابق خواتین کے مسائل حل کرنے میں 24 گھنٹے مصروفِ عمل ہے۔

lahore

Child Rape

Punjab police