Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں شہری کو ریلیف مل گیا، ایس این جی پی ایل کی اپیل خارج

ایک عام شہری کو 8 لاکھ 84 ہزار روپے کا گیس بل بھیج دیا گیا، کیا عام شہری کا اتنا بل آسکتا ہے؟ عدالت
شائع 03 جون 2024 11:48am

سپریم کورٹ میں شہری کو ریلیف مل گیا، 8 لاکھ 84 ہزار روپے سے زائد گیس کا بل بحال کرنے کی سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کی اپیل خارج کر دی گئی، جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ عام شہری کو 8 لاکھ 84 ہزار روپے کا گیس بل بھیج دیا گیا، کیا عام شہری کو اتنا بل آسکتا ہے؟

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ایس این جی پی ایل کی بل کی بحالی کے لیے اپیل کی سماعت کی۔ دوران سماعت ایس این جی پی ایل کے وکیل کی تیاری نہ ہونے پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

چیف جسٹس نے ایس این جی پی ایل کے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وکیل صاحب کیس دائر کرنے کی کوئی وجوہات نہیں لکھی گئیں، کیس سپریم کورٹ آنے کی وجہ لکھنا ہوتا ہے۔

اس موقع پر جسٹس عرفان سعادت نے ریمارکس دیے کہ اگر کوئی خاص گراؤنڈ نہیں توعام گراؤنڈ ہی بتا دیں، ایک عام شہری کو 84 ہزار کا گیس بل بھیج دیا گیا، کیا عام شہری کا اتنا بل آسکتا ہے، اتنی گیس کو تو کوئی کمپنی بھی استعمال نہیں کرتی ہوگی۔

جسٹس عرفان سعادت نے مزید کہا کہ اس شہری کا گیس کا بل کبھی 500 روپے سے زائد نہیں آتا تھا۔ سپریم کورٹ نے ایس این جی پی ایل کے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف اپیل خارج کردی۔

Supreme Court

Islamabad High Court

Justice Qazi Faez Isa

SNGPL

Supreme Court of Pakistan

Chief Justice Qazi Faez Isa

sui northern gas pipelines limited