Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 44 دہشت گرد گرفتار

دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد
اپ ڈیٹ 03 جون 2024 04:29pm

محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 خطرناک دہشت گردوں سمیت 44 کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ مئی کے دوران 794 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، کارروائیاں لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، نارووال اور سیالکوٹ میں کی گئیں، اس کے علاوہ خانیوال، منڈی بہاؤالدین، جھنگ، رحیم یار خان اور بہاولپور میں بھی آپریشنز کیے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران لاہور سے ٹی ٹی پی کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ کارروائیوں کے دوران کل 44 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دہشت گردوں سے دھماکا خیز مواد، جیکٹ، ہینڈ گرنیڈ اور 37 ڈیٹونیٹر برآمد ہوئے۔

کالعدم ٹی ٹی پی کی پولیس اہلکاروں کو اغوا کرنے کی منصوبہ بندی کا انکشاف

ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی شناخت محمد خان، عبدالرؤف، حبیب اللہ، محمد شہزاد اور حمایت اللہ کے نام سے ہوئی ہے، گرفتار ہونے والوں میں اسامہ، عظیم، طارق خان، تنویر احمد، احسن اور دیگر شامل ہیں۔

کراچی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے جرائم پیشہ افراد سے تعلقات، رپورٹ میں اہم انکشافات

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، مئی میں 2738 کومبنگ آپریشنز کے دوران 673 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 96 ہزار 796 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

lahore

punjab

CTD

Punjab police

Terrorist Arrest

TTP Terrorists