Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت کے وکیل معاونت کیلئے طلب

عدالت ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے، درخواست کی استدعا
شائع 03 جون 2024 10:29am

ملک بھر میں جاری غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست پر لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کے وکیل کو معاونت کے لیے طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں غیر لوڈ شیڈنگ بغیر کسی وجہ کے ہو رہی ہے، شہروں میں 6 سے 8 گھنٹے جبکہ دیہات میں 10 سے 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے، لوڈ شیڈنگ سے شہریوں کے کاروبار شدید متاثر ہو رہے ہیں، مسلم لیگ ن کے منشور میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنا بھی شامل ہے۔

کراچی : غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پر شہریوں اور تاجر برادری کا پارہ ہائی

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت ملک میں جاری غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا حکم دے۔

شہر شہر پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر خواتین اور بچوں کا احتجاج

عدالت نے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر وفاقی حکومت کے وکیل کو کیس میں معاونت کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

Lahore High Court

Loadshedding

justice shahid karim