Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب، 24 گھنٹوں میں 1229 ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق، 1284 زخمی

ٹریفک حادثات میں لاہور پہلے اور فیصل آباد دوسرے نمبر پر رہا
شائع 02 جون 2024 10:20pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پنجاب بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران 1229 ٹریفک حادثات میں 8 افراد جاں بحق اور 1284 زخمی ہوگئے۔

مختلف شہروں میں ہونے والے حادثات کے زخمیوں کو ضلعی و تحصیل کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

پنجاب بھر میں ہونے والے ان حادثات میں زیادہ تعداد (75فیصد) موٹر سائیکلز حادثات کی ہیں۔

حادثات میں 48 کم عمر ڈرائیورز، 431 مسافر اور 135پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔

لاہور267 متاثرین کے ساتھ پہلے، فیصل آباد 88 حادثات میں 89 متاثرین کے ساتھ دوسرے جب کہ ملتان 80 حادثات میں 79 متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

punjab

traffic accident

Punjab police

rescue 1122