Aaj News

ہفتہ, جولائ 06, 2024  
29 Dhul-Hijjah 1445  

اسلام آباد : مسلح ملزمان کی 2 سعودی سفارتکاروں سے لوٹ مار، واقعہ کا مقدمہ درج

وفاقی وزیر داخلہ کا برطانیہ سےآئی جی اسلام آباد کو فون، ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم
اپ ڈیٹ 02 جون 2024 11:27pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

اسلام آباد میں تھانہ مارگلہ کی حدود میں 2 سعودی سفارتکاروں کے ساتھ واردات ہوگئی۔ واقعے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برطانیہ سے آئی جی اسلام آباد کو فون کرکے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔

وفاقی دارالحکومت کے سکیٹر ایف ایٹ میں مسلح ملزمان نے سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 2 سفارتکاروں سے لوٹ مار کی۔ ملزمان، اسلحے کی نوک پر 2 آئی فون لیکر فرار ہوگئے۔

واردات کے بعد پولیس حرکت میں آئی اور تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کرلیا، مقدمہ سعودی اتاشی خالد مودھی القصیمی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

متاثرہ افراد کے مطابق وہ ہل ویو پارک میں واک کررہے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل سوار آئے، ملزمان میں سے ایک کے پاس خنجر تھا جب کہ دوسرا شخص مسلح تھا۔ ملزمان نے اسحلے کے زور پر ہم سے 2 موبائل آئی فون 15چھینے ، اور رانگ وے سے فرار ہوئے۔

سعودی شہریوں سے موبائل چھیننے کی واردات پر آئی جی اسلام آباد نے سخت نوٹس لیا،اس حوالے سے 4 خصوصی ٹیمیں تشکیل دیکر ایس پی کو خصوصی ٹاسک دیدیا گیا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا برطانیہ سے آئی جی اسلام آباد کو فون

سعودی سفارتکاروں سے لوٹ مار کے واقعے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد کو فون کرکے واقعہ کی تفصیلات لیں، اور ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں :

پلاٹ کے سودے کیلئے1 کروڑ 40 لاکھ روپے لے جانیوالا پراپرٹی ڈیلر اغواء

رائیونڈ سٹی : پولیس کو اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مہنگا پڑ گیا

محسن نقوی نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر مزید کارروائی کی جائے۔

اسلام آباد

Crime

islamabad police