Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملاکنڈ : جماعت اسلامی کا ٹیکس نفاذ کیخلاف دھرنا، سوات ایکسپریس وے بند

جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں بھی غزہ ملین مارچ
شائع 02 جون 2024 08:31pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ملاکنڈ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ٹیکس نفاذ کےخلاف دھرنا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی میں بھی غزہ ملین مارچ کیا جا رہا ہے۔

چکدرہ انٹرچینج پر پنڈال سجایا گیا ہے اور سوات ایکسپریس وے کو بند کردیا گیا ہے۔

جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ خطےمیں ٹیکس کا نفاذ ظالمانہ اقدام ہے، حکومت ٹیکس نفاذ کا فیصلہ واپس لے کر ریلیف دے۔

دوسری طرف جماعت اسلامی کے تحت کراچی میں بھی غزہ ملین مارچ کیا جارہا ہے، شرکاء شارع فیصل پر جمع ہوگئے ہیں۔

غزہ ملین مارچ سے قبل بلوچ کالونی سے ریلی نکالی گئی، مارچ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان خطاب کریں گے۔

مارچ کے پیش نظر شارع فیصل پر ایک ٹریک خواتین کے لیے جب کہ دوسرا ٹریک مردوں کے لیے مختص کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخوا

protest

Jamat e Islami