رائیونڈ سٹی : پولیس کو اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مہنگا پڑ گیا
اشتہاری کو پناہ دینے والے افراد نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا
رائیونڈ سٹی میں اشتہاری مجرم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ پولیس کو مہنگا پڑ گیا۔ اشتہاری کو پناہ دینے والے افراد نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا، فائرنگ کرنے کے ساتھ وردیاں بھی پھاڑ ڈالیں۔
رائیونڈ سٹی پولیس نے سب انسپکٹر عامر ریاض کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں اقدام قتل، کار سرکار میں مداخلت، تشدد سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں۔
مقدمے میں طاہر عرف طاری اور اس کے بھائی اسد سمیت 50 نامعلوم ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا۔
واضح رہے کہ ملزمان نے شاہدرہ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری عباس کو پناہ دے رکھی تھی ، پولیس ٹیم نے رات ساڑھے 3 بجے طاہر عرف طاری کے گھر پر چھاپہ مارا تھا، نامزد ملزمان کے حملہ کرنے سے اشتہاری مجرم بھی موقع سے فرار ہو گیا۔
lahore
Crime
ؒLAHORE POLICE
مقبول ترین
Comments are closed on this story.