Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

خیبرپختونخوا کے اسپتال میں لاوارث مریض کے ساتھ انسانیت سوز سلوک، دم توڑ گیا

واقعے کی انکوائری ہو گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی ہو گی، اسپتال انتظامیہ
اپ ڈیٹ 02 جون 2024 11:19pm
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔اسکرین گریب

نوشہرہ کے اسپتال میں انسانیت دم توڑگئی ۔ تحصیل اسپتال پبی میں ڈاکٹرز نے لاوارث مریض کو علاج کے بجائے باہر لٹا دیا۔ مریض تین گھنٹے تک تڑپ تڑپ کر دم توڑگیا۔ ورثا کا پتہ نہ چلنے پرتدفین بھی کردی گئی۔

اسپتال میں نشے کا عادی لاوارث مریض تشویشناک حالت میں لایا گیا۔ مسیحاؤں نے بظاہر مسیحائی کے بجائے نفرت کامظاہرہ کرتے ہوئے مریض کو ایمرجنسی وارڈ سے وہیل چیئر پر ڈالا اور باہر احاطے میں ہی چھوڑ دیا۔

واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ”آج نیوز“ نے حاصل کرلی، مریض تین گھنٹے تڑپتا رہا ، کسی نے اس کی پکار نہ سنی اور آخر کار تڑپ تڑپ کر جان د ے دی۔ جس کے بعد مرنے والے کو لاوارث قرار دے کر سپرد خاک کردیا گیا۔

اس حوالے سے اسپتال انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ مریض کو ہم نے پشاور ریفر کرنے کے لئے ریسکیو 1122ایمبولینس کے حوالے کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :

فیصل آباد:چلڈرن اسپتال میں ڈاکٹرز کی مُبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق، لواحقین کی خسرہ وارڈ میں توڑ پھوڑ

بچی سے نازیبا حرکات کے شبہے پر نوجوان قتل

اسپتال انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کی انکوائری ہو گی اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی بھی ہو گی۔

صحت

خیبر پختونخوا

hospital