Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیسکو اور پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی کی پھر جھڑپ

ممبر صوبائی اسمبلی کا پیسکو لائن سپریٹنڈنٹ پر تشدد
شائع 02 جون 2024 03:45pm

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہیٰ کے درمیان ایک بار پھر جھڑپ ہوئی ہے۔

پشاور میں ممبر صوبائی اسمبلی فضل الہیٰ نے پیسکو لائن سپریٹنڈنٹ پر تشدد کیا۔

ترجمان پیسکو نے بتایا کہ ممبر اسمبلی ہزار خوانی ٹو گریڈ سٹیشن پر من پسند افراد کی رجسٹریشن کروانا چاہتے تھے، فضل الہٰی اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست متعلقہ تھانے میں جمع کرائی جاچکی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ تھانہ رحمان بابا میں ممبر صوبائی اسمبلی کے خلاف درخواست دائر کردی۔

خیبر پختونخوا

peshawar

pti mpa

PESCO

fazal elahi