Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک کے مختلف حصوں میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل گیا، جنگلی جانور بھی ہلاک

آتشزدگی کے واقعات لوئردیر، کرک، ہری پور اور کوٹلی آزاد کشمیر میں پیش آئے
اپ ڈیٹ 02 جون 2024 05:55pm
تصویر بذریعہ: ریسکیو 1122
تصویر بذریعہ: ریسکیو 1122

ملک کے مختلف حصوں میں آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں کوٹلی کی تحصیل نکیال کے جنگلات آگ کی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نکیال پیر لسوڑا کے جنگلات میں آگ مسلسل بے قابو ہے، آگ سے پورا جنگل جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا ہے۔ کروڑوں کی مالیت کے درخت راکھ بن گئے۔

جبکہ محکمہ جنگلات کے حکام خواب غفلت میں مصروف ہوگئے، فائر سیزن کے دروان بھی محکمہ متحرک نہیں ہو سکا۔

ادھر لوئر دیر کےعلاقے مچو تالاش کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ بجھانے میں فائر فائٹرز کو مشکلات کا سامنا ہے۔ آگ سے جنگلات کا بڑا حصہ جل گیا، جنگلی حیات کو سنگین خطرہ ہے۔

ضلع خیبر میں باڑہ شین کمرکے پہاڑوں پر بھی آگ بھڑک اٹھی، درجنوں درخت جل گئے۔

کرک کے جنگلات میں بھی آتشزدگی سے ماحولیات کو نقصان پہنچ رہا ہے، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلسل آگ سے چرند پرند اور جنگلی حیات خاکستر ہوگئے، آتشزدگی کے باعث کروڑوں کی مالیت کے درخت راکھ بن گئے۔

دوسری طرف خانپور مکھنیال کے پہاڑی جنگلات میں لگی آگ پرقابو پا لیا گیا ہے، ہری پور کے علاقے میں ہونے والی آتشزدگی کے واقعے میں 30 اہلکاروں نے حصہ لیا تھا۔

محکمہ جنگلات کے مطابق آگ سے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی جل کرخاکستر ہو گئی۔

پاکستان

fire

Haripur

Mountains