Aaj News

منگل, نومبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈویلپمنٹ پلان کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی قائم کردیا گیا
شائع 02 جون 2024 12:13pm

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے ڈویلپمنٹ پلان پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی، ہر زون کی علیحدہ شناخت کے لiے مخصوص کلر استعمال کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے فیز میں لاہور کے چھ زون کی تعمیرومرمت اور ڈویلپمنٹ کی جائے گی، لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ فیز ون کی تکمیل کے لئے 10 ماہ کی ڈیڈ لائن مقرر ہے، فیزون کی تکمیل کے بعد فیز ٹو میں دیگر زون کی ڈویلپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی جائے گی۔

پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کی پروموشن کارکردگی سے مشروط کرنے کا فیصلہ

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پہلے فیز میں راوی، شالیمار، سمن آباد، داتا گنج بخش، نشتر ٹاؤن، گلبرگ اور ریلوے ایریا شامل ہوگا جبکہ دوسرے فیز میں علامہ اقبال، واہگہ اور عزیز بھٹی زون کی ڈویلپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی جائے گی، پہلے فیز میں چھ زون کی ڈویلپمنٹ اور تعمیر ومرمت کی لاگت کا تخمینہ 74 ارب 15 کروڑ روپے ہے۔

دوران بریفنگ مزید کہا گیا کہ پہلے فیز میں شامل 6 زون کی 93 لاکھ سے زائد آبادی مستفید ہوگی، ڈویلپمنٹ پلان میں فراہمی و نکاسی آب کا نظام، رابطہ سڑکوں اور پختہ گلیوں کی تعمیر شامل ہے، سٹریٹ لائٹ کی تنصیب اور پارکس کی بحالی بھی ڈویلپمنٹ پلان میں شامل ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ڈویلپمنٹ پلان کے لیے پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ بھی قائم کردیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمران خان اور دیگر کیخلاف قانونی کارروائی کی منظوری

سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ذیشان رفیق، معاون خصوصی ذیشان ملک، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ ساجد ظفر ڈال، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

cm punjab

Maryam Nawaz

lahore

Maryam Nawaz Sharif

CM Punjab Maryam Nawaz

Lahore Development Project