Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کے لیے بیرک تیار

بھکاری مافیا کے لیے مختص ہر بیرک میں کتنے افراد کی گنجائش ہوگی
شائع 02 جون 2024 10:42am

پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کے لیے بیرک تیار ہوگئے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر بھکاری مافیا کے لیے مختص ہر بیرک میں 100 سے 200 افراد کی گنجائش ہوگی۔

پنجاب بھر میں بھکاری مافیا کی سختی آگئی، وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ داخلہ پنجاب کا اہم اقدام سامنے آیا ہے، صوبے بھر کی جیلوں میں بھکاری مافیا کے لیے بیرک تیار ہوگئے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق بھکاری مافیا کے لیے مختص ہر بیرک میں 100 سے 200 افراد کی گنجائش ہے، بڑے شہروں میں ضرورت کے پیش نظر بیرکس کی تعداد بڑھائی جا رہی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب بھکاری مافیا کے گینگ لیڈرز کے لیے سزا میں اضافے کا قانون لا رہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ قانون بچوں کے اغواء اور جبروتشدد میں ملوث گینگ لیڈرز مافیا کو ٹارگٹ کرے گا، پیشہ ور بھکاری بنانے کے لیے معصوم بچوں اور خواتین پر ظلم کرنے والے ہینڈلرز سخت سزا پائیں گے جبکہ صوبہ بھر میں انتظامیہ بھکاری مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کرے گی۔

lahore

punjab

jail

Beggers

jail in punjab