Aaj News

جمعہ, ستمبر 20, 2024  
15 Rabi ul Awal 1446  

پنجاب بھر میں خسرہ اور ڈائریا بے قابو، ملتان میں 20 بچے ہسپتال منتقل

فیصل آباد میں 41 بچے متاثر ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خسرہ سے 3 بچے دم توڑ گئے
اپ ڈیٹ 01 جون 2024 09:24pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پنجاب بھر میں خسرہ، گیسٹرو اور ڈائریا خطرناک حد تک بے قابو ہوگیا۔ فیصل آباد میں گیسٹرو سے 41 بچے متاثر جبکہ 3 بچے دم توڑ گئے ہیں۔ خانیوال کے بعد ملتان میں بھی خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی ہے جہاں 58 بچوں سے 20 کو نشتر ہسپتال میں داخل کیے گئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خسرہ سے 3 بچے دم توڑ گئے۔ جن میں سےدو بچوں کا تعلق لاہور اور ایک کا تعلق فیصل آباد سے تھا۔ فیصل آباد میں گیسٹرو سے سب سے زیادہ 41 بچے متاثر ہوئے۔

علاوہ ازیں جنوبی پنجاب کے شہر خانیوال کے بعد ملتان میں بھی خسرہ کی وبا پھوٹ پڑی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک مرض نے 58 بچوں کو نشانہ بنایا۔ جن میں سے 20 بچے نشتراسپتال میں زیرعلاج ہیں جبکہ چلڈرن اسپتال میں لائے گئے 38 بچوں میں سے 6 کو صحیتیابی کے بعد ڈسچارج کردیا گیا۔

صوبے میں مزید 21946 افراد مرض میں مبتلا ہیں، جبکہ لاہور میں سب سے زیادہ 2313 مریض رپورٹ ہوئے۔

تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان ہوگیا

lahore

punjab

Gastro

Diarrhea

chickenpox