Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹرمپ کو سزا پر حامی مشتعل، احتجاج کے دوران قومی پرچم کی توہین کرنے لگے

صدر بائیڈن کی طرف سے مذمت، سابق صدر کو سزا ہونے پر شدید احتجاج، ری پبلکن اور ڈیموکریٹ ووٹرز آمنے سامنے،
شائع 01 جون 2024 08:54am

امریکی انتخابی مہم کے دوران ری پبلکن اور ڈیموکریٹ ووٹرز کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’منہ بند رکھنے کی رشوت‘ کے کیس میں سزا سنائے جانے پر ری پبلکن پارٹی کے حامی مشتعل ہیں۔

متعدد مقامات پر احتجاج کے دوران ری پبلکن پارٹی کے حامیوں نے امریکا کے پرچم کی توہین بھی کی ہے۔ احتجاجی مظاہروں کے دوران امریکی پرچم کو الٹا لہرایا گیا۔ صدر جو بائیڈن نے قومی پرچم کی توہین پر ری پبلکن پارٹی کے حامیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی پرچم کی توہین کسی بھی طور برداشت نہیں کی جاسکتی۔

ڈونلٹ ٹرمپ پہلے سابق امریکی صدر ہیں جنہیں کسی کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔ اب صدارتی انتخاب میں شرکت کے لیے ان کی اہلیت پر بھی سوال اٹھ رہا ہے۔ ڈیموکریٹس نے عدالتی فیصلے کو اچھالنا شروع کردیا ہے، ملک بھر میں ووٹرز کو باور کرایا جارہا ہے کہ ایک سزا یافتہ شخص اُن سے ووٹ چاہتا ہے۔

Donald Trump

Joe Biden

NATIONAL FLAG INSULTED

POLITICAL SUPPORTERS CLASH

BIDEN CONDEMNS