Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شدید گرمی کے باعث پی آئی اے کی فلائٹ 7 گھنٹے سے تاخیر کا شکار

اس وقت گرمی کم ہو چکی ہے فلائٹ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، ترجمان پی آئی اے
اپ ڈیٹ 01 جون 2024 10:01am

پی آئی اے کی ٹورنٹو جانے والی فلائٹ 7 گھنٹے سے تاخیر کا شکار ہے تاہم تاخیر پر مسافروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج بھی کیا۔

پی آئی اے فلائٹ پی کے 781 نے دن 2 بجے ٹورنٹو روانہ ہونا تھا لیکن 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود ٹورنٹو جانے والی فلائٹ نے ٹیک آف نہیں کیا، تاخیر پر مسافروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر احتجاج بھی کیا۔

فلائٹ پی کے 781 کے تاخیر ہونے سے اسلام آباد ائیر پورٹ پر بزرگ شہری، خواتین بچے پریشان ہیں۔

دوسری جانب پرواز تاخیر کے معاملے پر ترجمان کی وضاحر سامنے آگئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرواز کی تاخیر گرمی کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ہوئی ۔ اگر پرواز کو بروقت بھیجا جاتا تو پے لوڈ کم کیا جاتا۔ اس وقت گرمی کم ہو چکی ہے فلائٹ آپریشن شروع کیا جا رہا ہے۔

اسلام آباد

PIA

PIA Flight

Technical issue in PIA flight