Aaj News

بدھ, اکتوبر 30, 2024  
26 Rabi Al-Akhar 1446  

پنجاب میں جعلی آرڈر سے بھرتی ہونے والے ٹیچر کو 20 سال قید

محکمہ انسداد کرپشن نے ملزم سے متعلق انکشاف کر دیا
شائع 31 مئ 2024 12:21pm
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ/ فائل فوٹو

جعلی دستاویزات کی بنا پر بھرتی ہونے والے استاد کو نوکری کرنا مہنگا پڑ گیا ہے، سرکاری اسکول ٹیچر کے لیے مشکل بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب سے ضلع سرگودھا میں جعلی آرڈر پر سرکاری میں نوکری حاصل کرنے والے استاد کو نوکری سے برطرف کر کے سزا سنا دی گئی ہے۔

سرگودھا کے اسپیشل انسداد کرپشن کورٹ کی جانب سے جعلی بھرتی اور جعلی آرڈر کے حوالے سے کیس کی سماعت کی گئی تھی۔ اس سماعت کے دوران عدالت نے سرکاری اسکول میں بھرتی استاد کو 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔

جبکہ قید کی سزا کے ساتھ ساتھ ملزم کو 4 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی ہے۔ محکمہ انسداد کرپشن پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزم سرکاری ہائی اسکول شیخ محمود والا میانوالی میں بھرتی ہوا تھا۔

جبکہ محکمے کی جانب سے انکشاف میں کہنا تھا کہ ملزم اب تک 21 لاکھ روپے سے زائد تنخواہ کی مد میں وصول کر چکا ہے۔

punjab

sargodha

Arrested

school teacher

CORRUPTIOIN