Aaj News

ہفتہ, اکتوبر 05, 2024  
01 Rabi Al-Akhar 1446  

پاک بھارت میچ سے متعلق ’دھمکیاں‘: ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیکیورٹی مزید بہتر کرنے کا اعلان

پاکستان اور بھارت کے مابین ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا میچ امریکہ میں کھیلا جائے گا
شائع 30 مئ 2024 01:43pm
تصویر بذریعہ: روئیٹرز
تصویر بذریعہ: روئیٹرز

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں پاک بھارت میچ جہاں سب کی توجہ سمیٹنے جا رہا ہے، وہیں اب سیکیورٹی صورتحال سے متعلق بھی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔

حال ہی میں نیو یارک کی گورنر کیتھی ہوشل کی جانب سے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کرکٹ ورلڈکپ کی تیاریاں عروج پر ہیں، ہماری ٹیم فیڈرل اور مقامی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شائقین کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

ساتھ ہی گورنر کا خدشات سے متعلق کہنا تھا کہ اس وقت کسی بھی قسم کے خطرے کا امکان ظاہر نہیں کیا جا رہا ہے۔

اے بی سی نیوز کی جانب سے بتانا تھا کہ نیو یارک سٹی میں کرکٹ ٹورنامنٹ اور اس سے متعلقہ ایونٹس کو انتہا پسند کاروائی کے لیے بہترین موقع تصور کر سکتے ہیں۔

امریکی نیوز چینل کی جانب سے اپنے بلیٹن میں مزید بتانا تھا کہ حالیہ داعش کے حامیوں کی جانب سے کیے جانے والے پروپیگنڈا میں متوقع پاک بھارت میچ کا ذکر کیا جا رہا ہے۔

ٹی 20 ورلڈکپ کے آغاز سے 4 دن پہلے رینکنگ جاری، ٹاپ 5 میں کتنے پاکستانی شامل

جبکہ ناساؤ کاؤنٹی پولیس کمشنر پیٹرک رائڈر کی جانب سے کہنا تھا کہ ورلڈکپ کو اپریل میں داعش سے منسلک خطرہ اور پاک بھارت میچ پر مزید مخصوص دھمکیاں موصول ہوئیں۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان ورلڈ کپ کے میچز، جو کشیدہ سیاسی تعلقات کی وجہ سے کئی سالوں سے دوطرفہ سیریز نہیں کھیلے گئے، دنیا میں کھیلوں کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے مقابلوں میں شمار ہوتے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈکپ: آسٹریلیا نے وارم اپ میچ میں کوچ اور سلیکٹر کو ٹیم میں کیوں شامل کیا؟

نیویارک کی گورنر کا کہنا تھا کہ نیویارک اسٹیٹ پولیس کو ٹورنامنٹ کی نگرانی، اسکریننگ پراسیس، سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں مزید اضافے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

واضح رہے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 یکم سے 29 جون تک 9 اسٹیڈئیمز میں کھیلے جائیں گے، جبکہ 6 میچز ویسٹ انڈیز اور 3 میچز امریکہ میں کھیلے جائیں گے۔

india

پاکستان

ISIS

America

ICC T20 World Cup

security threat