Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شدید گرمی میں پانی مانگنے پر نوجوان کا بہیمانہ قتل

ٹھیکیدار نے مستری وسیم شیخ پر درانتی سے حملہ کیا، بچانے کی کوشش میں خاتون زخمی ہوئی
اپ ڈیٹ 30 مئ 2024 02:36pm

بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں ایک مسلم نوجوانوں کو شدید گرمی میں پانی مانگنے پر قتل کردیا گیا۔ یہ واقعہ ضلع ناندید کا ہے۔ 22 وسیم شیخ محبوب قریشی راج مستری کا کام کرتا تھا۔

گزشتہ روز اُس نے شدید گرمی کے دوران کام کرتے ہوئے جب اپنے انچارج مستری سے پینے کا پانی مانگا تو اُس نے مشتعل ہوکر درانتی سے اُس پر حملہ کردیا۔ 52 سالہ اُتم سنگھ نے وسیم شیخ کے سر اور پیٹ پر وار کیے۔

وسیم شیخ کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے ساتھ کام کرنے والی ایک خاتون زخمی ہوئی۔ بعد میں وسیم شیخ نے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔ اہلِ خانہ نے اہلِ علاقہ کے ساتھ مل کر لاش اسپتال سے نکال کر ایک پولیس اسٹیشن کے سامنے رکھ کر احتجاج کیا۔

وسیم شیخ کے اہلِ خانہ اور اہلِ علاقہ کے احتجاج پر پولیس نے اُتم سنگھ کو گرفتار کرلیا اور یقین دہانی کرائی کہ جرم ثابت ہونے پر اُسے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ بعد میں وسیم شیخ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال پہنچادیا گیا۔

Maharashtra

DIRTRICT NANDED

MULIM YOUTH

VEHEMENTLY KILLED