Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان میں فائرنگ، پراپرٹی ڈیلر سمیت 2 افراد جاں بحق

نامعلوم افراد نے محمد اسماعیل کو گھر کے باہر اور مدرسے کے طالب علم کو مردان روڈ پر نشانہ بنایا
شائع 30 مئ 2024 12:05pm

مردان میں فائرنگ کے دو واقعات میں پراپرٹی ڈیلر سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

نامعلوم افراد نے پراپرٹی ڈیلر محمد اسماعیل کے گھر پر فائرنگ کی۔ فائرنگ سے محمد اسماعیل جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے مقتول کے بھائیوں کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مردان ہی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ یہ واقعہ مردان روڈ پر رونما ہوا۔ نوجوان مدرسے کا طالب علم تھا۔

مقتول کا تعلق چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تھا۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Mardan

PROPERTY DEALER KILLED

YOUND STUDENT