Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاک ایران بارڈر پر ایرانی فورسز کی فائرنگ 4 پاکستانی جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ منگل کے روز پیش آیا
اپ ڈیٹ 30 مئ 2024 09:26am
تصویر بذریعہ: ریڈیو پاکستان
تصویر بذریعہ: ریڈیو پاکستان

پاک ایران بارڈر پر سرحد پار سے ایرانی فورسز کی فائرنگ سے 4 پاکستانی جاں بحق ہو گئے ہیں، فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے صوبے ضلع وشوک کے قریب پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز جودر بچارائی میں پیش آیا ہے۔

جبکہ مشخیل انتظامیہ کے سینئر حکام کی جانب سے تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایرانی فورسز کی جانب سے پاکستانی بارڈر کی طرف فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے واقعے میں پاکستانی بارڈر ایریا میں بیٹھے شہری زخمی ہوئے۔

دوسری جانب مشخیل رورل ہیلتھ سینٹر کی جانب سے کہنا تھا کہ ہمارے ہاں 4 لاشیں اور دو زخمی لائے گئے ہیں۔

جبکہ بارڈر حکام کی جانب سے کہنا تھا کہ مرنے اور زخمی ہونے والے پاکستانی ایرانی اسمگل شدہ آئل کی سپلائی کر رہے تھے۔

انگریزی اخبار ڈان کے مطابق زخمی شخص اختر کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ آئل کی اسمگلنگ کے لیے موجود تھے جب ایرانی فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

جس میں 8 افراد ہلاک ہوئے جن میں 4 ایرانی بھی شامل تھے جنہیں ایرانی فوسرز کی جانب سے تحویل میں لے لیا گیا۔

firing

پاکستان

Iran

killed

border

pakistanis

irani forces