Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کا اسکولوں میں ٹیکسٹ بک بینک بنانے کا فیصلہ

کتابیں ایشو کرنے اور وصولی کا اندراج رجسٹر میں کرنے کی ہدایات جاری
شائع 29 مئ 2024 09:02pm

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے سرکاری کتب کے ضیاع کی روک تھام کے لیے اسکولوں میں ٹیکسٹ بک بینک بنانے کا فیصلہ کرلیا جبکہ کتابیں ایشو کرنے اور وصولی کا اندراج رجسٹر میں کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی۔

خیبرپختونخوا میں سرکاری اسکولوں میں طلباء کو دی جانے والی مفت کتابوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کے لیے اسکولوں میں ٹیکسٹ بک بنک بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ٹیکسٹ بک بینک کے لیے اسکولوں میں علیحدہ کمرا مختص کیا جائے، سرکاری کتابیں ایشو کرنے اور وصولی کا اندراج رجسٹر میں کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن خیبرپختونخوا نے بتایا کہ ٹیکسٹ بک بینک کے لیے خصوصی طور پر ایک بندے کو تعینات کیا جائے، سرکاری کتب طلباء کا حق ہے، صرف داخل طلبہ کو کتب جاری کیے جائے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق فیصلہ سرکاری کتب کے بازار میں دستیابی کی شکایات کے ازالے کے لیے کیا گیا، ٹیکسٹ بک بینک بنانے کا مقصد ہر بچے تک مفت کتاب پہنچانا ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

Schools

Textbook banks in schools

Textbook banks