Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پارٹی صدر بنتے ہی نواز شریف کو پرانے ساتھی کی یاد آئی تو ساتھی نے بھی ’لبیک‘ کہہ دیا

جس سیاست کا چناؤ مسلم لیگ ن نے کیا ہے متفق نہیں ہوں، سابق وزیراعظم
شائع 29 مئ 2024 01:22pm

سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے گزشتہ روز مسلم لیگ (ن) کا صدر منتخب ہونے کے بعد اپنے پرانے ساتھی کا تذکرہ کیے جانے پر شاہد خاقان عباسی کا بیان بھی سامنے آگیا۔

ایک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس سیاست کا چناؤ مسلم لیگ ن نے کیا ہے متفق نہیں ہوں، میاں صاحب وضعدار انسان ہیں ان سے تعلق رہے گا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ میاں صاحب کی مہربانی نے انہوں نے کل نام لیا، میاں صاحب کے ساتھ 35 سال کا ذاتی تعلق آج بھی موجود ہے۔

کیا لگتا ہے حکومت کب تک چلے گی؟ صحافی کے سوال پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک لانے والے چاہیں گے حکومت چلے گی۔ بانی پی ٹی آئی کے لیے ایک ماحول بنایا جارہا ہے،کیسے دیکھتے ہیں؟ کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ماحول کے حق میں نہیں ہوں عوام کی رائے کے حق میں ہوں۔

PMLN

Shahid Khaqan Abbasi

پاکستان

Miftah Ismail