Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

لاہور پولیس نے 50 سالہ شخص کو بازیاب کروالیا

مغوی ریاض کو آج صبح تاوان کیلئے اغوا کیا گیا تھا، پولیس
اپ ڈیٹ 28 مئ 2024 09:07pm

لاہور پولیس نےتاوان کیلئےاغوا ہونےوالےمغوی کو بازیاب کروا لیا ، پولیس نے مغوی 5 گھنٹوں میں بازیاب کروایا، کارروائی کے دوران ملزمان فرار ہو گئے۔

شاہدرہ کے علاقے سگیاں کے قریب نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے رہائشی 50 سالہ ریاض نامی شہری کو نامعلوم افراد نے اغوا کرکے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

شاہدرہ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کی اور مغوی 5 گھنٹوں میں بازیاب کروالیا، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کے مطابق مغوی ریاض کو آج صبح تاوان کیلئے اغوا کیا گیا تھا، پولیس نے تاوان کی رقم ادا کیے بغیر ہی مغوی کو بازیاب کروایا ہے۔

lahore

kidnapping

ؒLAHORE POLICE

man Kidnapped