Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں جانوروں کا ایک ڈیلر کانگو وائرس سے جاں بحق

22 سالہ نوجوان کو گزشتہ ہفتے پی ایچ آر ایل میں کانگو کی بیماری تشخیص ہوئی تھی
اپ ڈیٹ 28 مئ 2024 04:52pm

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں جانوروں کا ایک ڈیلر کانگو وائرس سے انتقال کرگیا۔

ڈان کی رپورٹ کے مطابق 22 سالہ نوجوان کو گزشتہ ہفتے پی ایچ آر ایل میں کانگو کی بیماری تشخیص ہوئی تھی۔ ایک ڈاکٹر نے بتایا کہ جانوروں کا ڈیلر مویشیوں کے کاروبار کے لیے صوبہ پنجاب گیا اور واپسی پر اسے بخار ہو گیا، پہلے اسے آبائی شہر چارسدہ میں علاج کیا گیا لیکن بعد میں اسے خیبر ٹیچنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کا سی سی ایچ ایف کا ٹیسٹ مثبت آیا اور اس کے بعد اس کی موت ہو گئی۔

ڈاکٹر کے مطابق 22 سالہ نوجوان کی ہلاکت خطرے کی گھنٹی ہے کیونکہ عیدالاضحیٰ میں ابھی کچھ وقت باقی اور اس سے پہلے ہی ایک موت واقع ہوچکی ہے۔

ڈاکٹرنے خدشہ ظاہر کیا کہ جون اور جولائی میں کانگو وائرس کے کیسز رپورٹ ہوسکتے ہیں۔

پاکستان

Congo

congo virus